3 اپریل 2013 - 19:30

جماعت اہلسنّت پاکستان سندھ کے ناظم اعلٰی علامہ محمد اکرم سعیدی نے کہ: یہ وقت مذہبی و سیاسی قیادتوں کیلئے سخت امتحان ہے۔ الیکشن قریب ہیں، قوم محب وطن دیانت دار افراد کو منتخب کرے۔

ابنا: جماعت اہلسنّت پاکستان سندھ کے ناظم اعلٰی علامہ محمد اکرم سعیدی نے اورنگی ٹاﺅن کے تحت سیکٹر 14-D شاہ فیصل چوک پر منعقدہ ”لبیک یارسول اللہ کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو حضور اکرم (ص) کے اسوہ حسنہ کے ذریعے جہالت و گمراہی سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ انسانیت کو نقصان پہنچانا مسلمانوں کا طریقہ نہیں ہے۔ فساد کرنے والے قوم و ملت کی کوئی خدمت نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ یہود و نصاریٰ کے درپردہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ یہ وقت مذہبی و سیاسی قیادتوں کیلئے سخت امتحان ہے۔ الیکشن قریب ہیں، قوم محب وطن دیانت دار افراد کو منتخب کرے۔کانفرنس میں مدعو مولانا عبدالحفیظ معارفی نے کہا کہ ملک میں نظام مصطفٰی ﴿ص﴾ کے نفاذ، نظریہ پاکستان کے تحفظ اور پاکستان کی عظمت و استحکام کے لئے تمام فکری و عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ اسلام کا استحصال اور فساد فی الارض برپا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے حضور اکرم ﴿ص﴾ کے سیرت مبارکہ رہنماء بنا کر ظلم کی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں، غیر اسلامی رسومات اور نسلی، لسانی، علاقائی، فرقہ ورانہ تعصبات کے خاتمے اور ملک کی فلاح و بہبود کیلئے تمام سیاسی مذہبی جماعتو ں کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ جماعت اہلسنّت اورنگی کے امیر عاشق حسین سعیدی نے کہا کہ دشمن پوری قوت کے ساتھ برسر پیکار ہے۔ بحیثیت مسلم امّہ ہم سب کا فرض ہے کہ ابتری، خلفشار اور نفرتوں کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکیں اور سیرت طیبہ کی طرف خلوص نیت سے بڑھیں اور اسوہ حسنہ کو اپنا امام قرار دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲